20 جنوری، 2009، 10:54 AM

اقوامِ متحدہ

غزہ پر اسرائیل کی تین ہفتوں کی وحشیانہ بمباری میں 50000 سے زائد شہری بے گھر ہوگئے ہیں

غزہ پر اسرائیل کی تین ہفتوں کی وحشیانہ بمباری میں 50000 سے زائد شہری بے گھر ہوگئے ہیں

اقوامِ متحدہ کے مطابق تین ہفتوں تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونخوارکارروائی سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں جنگي جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اسرائیلی خونخوار حکام کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق تین ہفتوں تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں جنگي جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اسرائیلی خونخوار حکام کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔  

اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق اب تک غزہ کے 50800 شہری گھروں سے بالکل محروم ہو گئے ہیں جبکہ 400000 افراد کو پینے کا پانی دستیاب نہیں۔ اقوامِ متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر پر اربوں ڈالر خرچ ہوں گے۔

نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کا اندازہ اب ہونا شروع ہوا ہے جب اسرائیلی فوج جنگ بندی کے بعد علاقے سے جا رہی ہے اب بھی ملبے کے نیچے سے لاشیں نکل رہی ہیں۔

فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق اسرائیلی کارروائی میں 1300 فلسطینی ہلاک جبکہ 5500 زخمی ہوئے ہیں۔جن میں 410 بچے اور 110 عورتیں شامل ہیں ۔

 

News ID 819691

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha